ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہاویری :نجی بس توازن کھو کر پلٹ گئی :20مسافر زخمی

ہاویری :نجی بس توازن کھو کر پلٹ گئی :20مسافر زخمی

Wed, 30 Aug 2017 21:16:01    S.O. News Service

ہاویری/ہبلی:30/اگست (ایس اؤنیوز) پرائیویٹ سواری کے ڈرائیور توازن کھونے سے خانگی بس پلٹ گئی اور بس کے 20مسافرشدید زخمی ہونے کا واقعہ ہاویری ،شیگاؤں کے نواح میں پیش آیا ہے۔

بنگلورو سے ہبلی جانے والی نیشنل ٹراولس نامی نجی بس دیر رات قریب 40-02کو توازن کھوکر پٹرول بنک کے قریب پلٹ گئی ، جس کے نتیجےمیں نجی بس میں سفر کررہے 20مسافر شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں 4کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ زخمیوں کو ہبلی کے کمس اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔ حادثے کے سلسلے میں شیگاؤں پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔بس کے پلٹا کھانے کی اصل وجہ پولس جانچ کے بعد پتہ چلنے کی بات کہی گئی ہے۔


Share: